ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے پانچ روزہ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 366 رنز بنا سکی،، ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،، سلمان آغا 31 رنز پر پویلین لوٹ گئے،،
قومی ٹیم کو آٹھواں نقصان ساجد خان کی شکل میں اٹھانا پڑا جو صرف 2 رنز بنا سکے،، عامر جمال 37 اور نعمان علی 32 رنز ہی اسکور کر سکے،،
ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے،، محمد رضوان نے 37 اور سلمان آغا نے 5 رنز کے ساتھ دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔۔
اس ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار سینچری اسکور کی اور 118 رنز بنائے،، صائم ایوب 77 رنز پر آؤٹ ہوئے،،
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ انگلینڈ نے ایک اننگز سے جیت کر پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل کی ہوئی ہے،،