بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر آج کل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں،، وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں،،
اسلام آباد میں علی الصبح جے شنکر نے مارننگ واک کی،، بھارتی ہائی کمیشن نے وزیر خارجہ کی مصروفیات کے تفصیلات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیں،،
بھارتی وزیر خارجہ نے ہائی کمیشن کے اندر ہی واک کی اور کمیشن کی حدود کے اندر ہی پودا لگایا،، اپنی پوسٹ میں جے شنکر نے پلانٹ فار مدر (#Plant4Mother) کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور لکھا ارجنا ایک پودا پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن میں لگایا ہے،،