عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی بڑھ گئی اور منگل کو دو ماہ سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت ایک فیصد اضافے کے بعد 4,432.74 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جو 5 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ امریکی گولڈ فیوچرز 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4,492.60 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوتے رہے۔
دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 66.30 ڈالر، پلاٹینم 0.7 فیصد بڑھ کر 1,765.26 ڈالر اور پیلاڈیم 0.8 فیصد اضافے کے بعد 1,394 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق محفوظ سرمایہ کاری کی طلب میں اضافے نے بھی قیمتوں کو سہارا دیا ہے۔ درمیانی مدت میں سونا 5,000 ڈالر فی اونس کی سطح کی جانب بڑھ سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے سے متعلق بڑھتی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال نے بھی محفوظ سرمایہ کاری کی طلب کو تقویت دی۔
