شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نئی دہلی واپس روانہ ہو گئے،، ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور بھارت کے ہائی کمیشنر نے الواع کیا،،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی روانگی کا ٹوئٹ کرتے ہوئے جے شنکر نے پاکستان کی میزبانی اور شائستگی کا شکریہ ادا کیا،، انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور حکومت پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا،،

