پاکستان اسٹاک مارکیٹ دو روز کی تیزی کے بعد مندی کا شکار ہو گئی،، غیر ملکی سرمایہ کار مارکیٹ میں مال فروخت کرنے میں مصروف ہیں،، منافع کے لئے میوچل فنڈز اور مالیاتی اداروں نے فروخت کا دباؤ بڑھا دیا،،
100 انڈیکس میں 620 پوائنٹس کی مندی رہی جس کے باعث مارکیٹ 86 ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکی،، سیشن کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا،،
سرمایہ کاروں کو کاروبار کے چوتھے روز 81 ارب روپے کا نقصان ہوا،، مجموعی طور پر 51 کروڑ 33 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا،، کاروباری مالیت 21 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد رہی،،
سیشن کے آغاز پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ہزار 269 ارب روپے تھی،، مندی کے باعث مجموعی حصص کی مالیت 11 ہزار 188 ارب روپے پر آ گئی،،