پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں حکومت کے اسلامک اجارہ سکوک بانڈز کی نیلامی ہوئی،، وزارت خزانہ نے ایک سال، تین، پانچ اور دس سال کے بانڈز بیچنے کے لئے سرمایہ کاروں نے آفرز طلب کیں،،
نیلامی کا ہدف 200 ارب روپے رکھا گیا تھا،، حکومت نے 207 ارب روپے کے سکوک بانڈز فروخت کئے،،
8 دسمبر 2023 کو حکومت نے پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں سکوک بانڈز فروخت کیا تھا،، اب تک حکومت شیئرز مارکیٹ میں 1000 ارب روپے کے سکوک بانڈز فروخت کر چکی ہے،،
واضح رہے آئی ایم ایف نے حکومت کو بینکوں سے قرض لینے پر انحصار کم کرنے کو کہا ہے،، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ حالیہ قرض معاہدے میں حکومت مالیاتی مارکیٹ (فنانشئل مارکیٹ)ج کو مستحکم کرنے کی پابند ہے جس میں بینکوں سے قرض لینے کے بجائے حکومت قرض کے نئے ذرائع تلاش کرے گی،،