لندن گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے 2700 ڈالر کا بیریئر عبور کر لیا،، اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے ایران پر جوابی حملے کے اہداف کی منظوری کے بعد گولڈ مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی،،
عالمی مارکیٹ میں سونا اس وقت 10 ڈالر مہنگا ہو چکا ہے،، ایک اونس سونا 2702 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے،،
پاکستان میں آج سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ بنا لیا،، ایک تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوا،، جمعرات کو سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہوا،،