اسرائیل کے ایک حملے میں حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار شہید ہو گئے،، اسرائیلی فوج کئی سال سے یحیٰ سنوار کی تلاش میں تھی،، اسرائیل سمجھتا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے اصل ماسٹر مائنڈ یحیٰ سنوار ہی تھے،،
یہ سوال زیادہ ہے کہ اسرائیلی فوج یحیٰ سنوار تک کیسے پہنچی،، اسرائیلی فوج کی 828ویں بسلاماخ بریگیڈ رفح کے علاقے تل السطان میں معمول کے گشت پر تھی،، اچانک اسرائیل کی گشتی ٹیم پر ایک گھر سے فائرنگ ہوئی جس پر اسرائیلی فوج نے ٹینک سے حملہ کیا،،
حملے کے بعد جب ڈرون کے ذریعے عمارت کے اندر کی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا تو پتہ چلا کہ حملے میں شدید زخمی ایک شخص یحی سنوار کی مشابہت رکھتا ہے،، فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی شخص تک پہنچی تو پتہ چلا کہ یحیٰ سنوار اس وقت تک زندہ تھے اور آخری سانسیں لے رہے تھے،،