قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کی والدہ موزا بنت ناصر نے یحیٰ سنوار کی شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا،،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیخہ موزا بنت ناصر نے کہا یحیٰ نام کا مطلب ہے وہ جو زندہ ہے،، دشمن نے انہیں مردہ سمجھا لیکن وہ زندہ ہے،، اپنے نام یحیٰ بن زکریا علیہ السلام کی طرح،، ہاں دشمن ضرور ختم ہو جائے گا،،
موزا بنت ناصر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فلسطین میں ہونے والے مظالم پر مسلسل پوسٹس کر رہی ہیں،، صیہونی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنے، رہائشی عمارتوں کی تباہی اوربھوک و افلاس میں مبتلا فلسطینیوں کی حالت زار پر وہ ہر ہفتے پوسٹ ضرور کرتی ہیں،،
