عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق کے مطابق آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 2 ہزار روپے بڑھکر 461936 روپے ہوگئے،10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے بڑھکر 396035 روپے ہوگئی
فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپےبڑھکر 7029روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 4395 ڈالر ہوگئی۔
