پیٹرول 5 روپے 77 پیسے مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے