عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں توسیع کے حوالے سے غیریقینی صورتحال برقرار ہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

برطانوی کروڈ آئل کی قیمت 91.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل 85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اورمندوب جیرڈ کشنر نےکہا ہے کہ امریکا اور ایرانی حکومت کے مختلف حلقوں کے درمیان پہلے سے زیادہ سنجیدہ گفتگو ہورہی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے دورے پرجیرڈ کشنر نے امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں فریق ابھی تک کسی سمجھوتے یا اتفاقِ رائے تک نہیں پہنچ سکے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی معاہدہ تو کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جسے میں ضروری سمجھتا ہوں۔

ہمارا وہاں موجود ہونے کا مقصد صرف ایک ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے اور ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے