آبنائے ہرمز کی صورتحال پر غیر یقینی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

لندن: آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی برآمدات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوگیا۔

رائٹرز کے مطابق سرمایہ کار تہران اور واشنگٹن کے متضاد بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے یا نہیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 26 سینٹ یعنی 0.29 فیصد اضافے کے بعد 91.28 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 37 سینٹ اضافے کے بعد 85.31 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

دونوں اقسام کے تیل کی قیمتیں منگل کو 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہدے کے امکانات کم ہونے کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے