اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کردیا گیا ہے۔
