وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کردیا۔
ڈیزل پر لیوی ایک روپیہ 72 پیسے فی لیٹربڑھا دی گئی، ڈیزل پرلیوی 78 روپے 28 پیسے سے بڑھاکر80 روپے فی لیٹرکردی گئی۔
دوسری جانب پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر 5روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی الگ سے عائد ہے۔
دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 32 روپے 63 پیسے سستا جبکہ پیٹرول دو روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے ہوگئی۔
