نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر سکیورٹی ریلنگ ہٹا دی گئی

نئی دہلی میں بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر نصب سکیورٹی ریلنگ ہٹا دی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے ہائی کمیشن کے باہر قطار بنانے کے لیے لگائی گئی ریلنگ یکطرفہ طور پر ہٹائی ہے۔ اس اقدام کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات باہمی عمل اور مساوات کے اصول پر قائم ہیں۔ تاہم بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ریلنگ ہٹانے کا اقدام یکطرفہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جسے بھارتی کارروائی کے جواز کے ور پر پیش کیا جاسکے۔

ذرائع نے بھارتی پریس میں سامنے آنے والی رپورٹس کو بھی مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے معاملے کی رپورٹنگ حقائق کے برعکس ہے۔ پاکستانی حکام کا مؤقف ہے کہ دونوں ممالک کے سفارتی مشنز کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جوابی اقدام کا امکان خارج از امکان نہیں۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر بھی اسی نوعیت کے اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔ تاہم پاکستان کی جانب سے کسی باضابطہ جوابی کارروائی کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے