شام پر اسرائیلی حملہ خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، پاکستان سمیت 12 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ

پاکستان سمیت 12 اسلامی ممالک نے شام میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں ابوالظہور فوجی ایئر بیس پر اسرائیلی حملے کو شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں شام کی سرزمین اور بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ 12 اسلامی ممالک نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے شام میں سیکیورٹی کی بحالی متاثر ہوسکتی ہے۔ ان حملوں سے قومی اداروں کی تعمیر نو کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ شام کی خودمختاری کی خلاف ورزیاں علاقائی امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ اسلامی ممالک نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی حملوں کے خلاف واضح اور اصولی مؤقف اختیار کرے۔ اعلامیے میں اسرائیلی افواج کے شام میں زیر قبضہ علاقوں سے انخلا کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں 1974 کے ڈس انگیجمنٹ معاہدے کا مکمل احترام کرنے پر زور دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق شام کی آزادی اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے والی تمام کوششیں مسترد کی جاتی ہیں۔ پاکستان سمیت شریک اسلامی ممالک نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کو علاقائی امن کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے