سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی منڈی میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5200 روپے مہنگا ہو کر 477136 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4458 روپے بڑھکر 409067 روپے ہوگئی۔

قبل ازیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں 52 ڈالر بڑھکر فی اونس سونا 4547 ڈالر کا ہوگیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 219 روپے بڑھکر 7379 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 700 روپے اضافہ ہوا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے