ذرائع کے مطابق اجلاس 24 اگست کو دن 2 بجے مظفرآباد سول سیکرٹریٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
قانون ساز اسمبلی اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی اور دیگر مراحل کا شیڈول طے ہوگا۔
نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے انتخابی عمل کا آغاز کیا جائے گا، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس میں آئندہ کے پارلیمانی امور سے متعلق اہم معاملات بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد اسمبلی کی کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔
