ترکیہ کا نیتن یاہو کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ

ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کے بعد انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی باضابطہ درخواست کردی۔ ترکیہ کے وزیر انصاف اکِن گورلیک نے کہا ہے کہ یہ کارروائی غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے کارکنوں پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کے سلسلے میں کی گئی ہے۔

ترک وزیر انصاف کے مطابق بین الاقوامی پانیوں میں پیش آنے والے واقعے پر استنبول کی 11ویں ہائی کرمنل کورٹ میں عدالتی کارروائی جاری ہے۔ مقدمے میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور افیک ماسکووچ سمیت 35 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق ملزمان پر غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے کارکنوں کے خلاف مبینہ مسلح مداخلت اور انہیں حراست میں لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اکِن گورلیک نے بتایا کہ نیتن یاہو اور ماسکووچ کے خلاف 14 جولائی 2026 کو نسل کشی کے الزامات میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ اس کے بعد ترک وزارت انصاف نے وزارت داخلہ سے ان دونوں افراد کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس کے حصول کے لیے کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی۔ متعلقہ دستاویزات وزارت خارجہ کو بھی بھیج دی گئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے