وزیراعظم کا یوم آزادی پر آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کی بگھی پر سواری کا نوٹس

اسلام آباد کے ڈی چوک کی جشن آزادی تقریب میں سرکاری افسران کا شاہی بگی میں آنے کا شوق مہنگا پڑ گیا ، وزیر اعظم شہباز شریف نے سخت نوٹس لے کر بذریعہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جواب طلب کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد پر سخت برہمی اور ناگواری کا اظہار کیا اور دونوں افسران سے جواب طلب کر لیاہے  ، شہبازشریف نے کہا کہ افسران کا شاہانہ طرزعمل اختیارات سے تجاوز ہے ۔

وزیراعظم نے  افسران کی غیرضروری نمائش ناقابلِ قبول قرار دے دی  اور  مستقبل میں سرکاری افسران کو پروٹوکول کی مکمل پاسداری کی ہدایت کی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے