ستمبر میں پاکستان نے تمام غیر ملکی ادائیگیاں کرنے کے بعد 12 کروڑ ڈالر پھر بھی بچا لئے،،، اسٹیٹ بینک نے کرنٹ اکاؤنٹس بیلنس شیٹ جاری کر دی،،
ستمبر میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 12 کروڑ ڈالر رہا،، ایک سال پہلے ستمبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 22 کروڑ ڈالر تھا،،
ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کی بڑی وجہ برآمدات میں اضافہ،، درآمدات میں کمی ہے،، اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے بھی بڑی رقومات بھیجی گئیں جس کے باعث ادائیگیوں کا توازن مثبت رہا،،
ستمبر میں پاکستان نے 2 ارب 65 کروڑ ڈالر ایکسپورٹس سے کمائے،، 65 کروڑ 70 لاکھ ڈٓالر کی سروسز ایکسپورٹ کی گئیں،، اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 85 کروڑ ڈالر بھیجے،،
سہ ماہی کارکردگی
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا،، ایک سال میں خسارے میں 92 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،، مالی سال 24-2023 کے پہلے تین ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا حجم ایک ارب 24 کروڑ ڈالر سے زائد تھا،،
تین ماہ میں مختلف ممالک میں رہائش پذیر پاکستانیوں نے 8 ارب 80 کروڑ ڈالر بھیجے،، ساڑھے سات ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں،،