غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے والی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل کی کوششیں بآور ثابت ہو رہی ہیں،، رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 70 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا،،
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا ستمبر پاکستان میں 90 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی،، 77 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی،، گورنمنٹ سیکیورٹیز میں 15 کروڑ 53 لاکھ ڈٓالر کی انویسٹمنٹ کی گئی،،
پورٹ فولیو انویسٹمنٹ یعنی پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر نکال لئے،،
ستمبر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کی،، ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کا حجم 38 کروڑ 51 لاکھ ڈالر سے زائد رہا،، 7 کروڑ 70 لاکھ کی سرمایہ کاری گورنمنٹ سیکیورٹیز میں کی گئی،، اسٹاک مارکیٹ سے ستمبر میں 4 کروڑ 75 لاکھ ڈٓالر نکالے گئے،،