امریکا کے 50 فیصد ٹیرف کے اعلان پر کینیڈا نے تجارتی مذاکرات معطل کر دیے

کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ واشنگٹن کی جانب سے کینیڈا کی بعض درآمدی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بعض اشیا پر اضافی 50 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹیرف تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی کینیڈین درآمدات پر لاگو ہوگا۔

امریکی کسٹمز حکام نے کینیڈا کی بعض اشیا پر اضافی ڈیوٹی سے متعلق نئی رہنمائی بھی جاری کی ہے۔

دوسری جانب کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کارنی نے کہا کہ مذاکرات میں مطلوبہ پیش رفت نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق کینیڈین عوام کے لیے مقرر کیے گئے اہداف حاصل نہیں ہو سکے۔

کینیڈین وزیرِ اعظم نے خبردار کیا کہ اگر امریکا 50 فیصد ٹیرف عائد کرتا ہے تو کینیڈا بھی اسی مالیت کے ٹیرف کے ذریعے جواب دے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے