پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،، پاکستان کا پاور سیکٹر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے خاص طور پر پرکشش شعبہ ہے،،
بجلی کی پیداوار یعنی پاور سیکٹر میں بھی چین پاکستان کا بڑا سرمایہ کار ملک ہے،، جولائی سے ستمبر کے دوران پاور سیکٹر میں 41 کروڑ 63 لاکھ ڈٓالر کی سرمایہ کاری آئی،،
اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیموں کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے ہائیڈل سیکٹر میں 33 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی فارن انویسٹمنٹ آئی،، چین اس وقت پاکستان میں صوبہ بلوچستان اور خیبرپختون خوا میں ڈیمز کی تعمیر پر بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس میں مہمند ڈیم بھی شامل ہے،،
پاور سیکٹر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی تعمیر کے لئے آئی،، 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھرمل پاور اسٹیشن میں لگائے گئے،، یہاں سے گیس اور ایل این جی کے ذریعے بجلی پیدا کی جائے گی،،
12 کروڑ 67 لاکھ ڈٓالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ فنانشل بزنس سیکٹر دوسرے نمبر پر رہا،، مالیاتی خدمات کے اس شعبے میں زیادہ تر سرمایہ کاری بینکس اور انشورنس کمپنیز میں آ رہی ہے،،
تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی فارن انویسٹمنٹ آئی،،