امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کے بعد ٹیرف وار شدت اختیار کرگئی۔کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈین حکومت نے امریکی تجارتی شرائط کو غیر منصفانہ اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے باوجود کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوسکی۔ مذاکرات میں اختلافات برقرار رہنے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر اضافی محصولات کا راستہ اختیار کیا۔ تجارتی تنازع سے دونوں ملکوں کے کاروباری شعبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعلقات پر بھی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
