فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے۔ اسماعیل بقائی کے مطابق یہ دورہ خطے میں امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر دورۂ ایران کے دوران اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں ثالث کا کردار بھی ادا کر رہا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے