سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد آئین کا حصہ بننے پر اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،، سیاسی رسہ کشی میں کمی پر سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ کا رخ کر لیا،، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ نے 86 ہزار کی حد ایک بار پھر عبور کر لی،،،
حصص بازار میں تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 807 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، مارکیٹ 86,057 پوائنٹس پر بند ہوئی،،کاروباری حجم 47 کروڑ 50 لاکھ حصص سے تجاوز کر گیا،، کاروباری مالیت 19 ارب 66 کروڑ روپے رہی،،
سرمایہ کاروں نے 113 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11,177 ارب روپے سے بڑھ کر 11,290 ارب روپے پر پہنچ گئی،،