اسحاق ڈار 5 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے، برطانوی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پانچ روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر عثمان ٹیپو نے لندن پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا سرکاری دورہ 24 اگست سے شروع ہوگا۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات کریں گے۔ وہ برطانوی حکومت کی دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ اسحاق ڈار برطانیہ کے وزیر مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈوٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

نائب وزیراعظم بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت متوقع ہے

اسحاق ڈار دورے کے دوران دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات سمیت دولتِ مشترکہ سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے