وزیر خارجہ کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، مشترکہ ترجیحات کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی لندن سے ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ فون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان کرغزستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر بھی گفتگو ہوئی۔ پاک ازبک وزرائے خارجہ نے دوطرفہ مشترکہ ترجیحات کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار اور بختیار سعیدوف نے ایس سی او سربراہ اجلاس کے دوران باہمی ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے