ملک میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 160 سے متجاوز

 ملک میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 160 سے تجاوز کرگئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں شدید مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور  بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے شدید تباہی مچاہی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 26 جون سے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہونے والے حادثات  میں اب تک 166 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اس عرصے کے دوران مختلف حادثات میں 500 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق 26 جون سے شروع ہونے والے مون سون سیزن کے دوران اب تک سیکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ درجنوں مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مون سون بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے