آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ جاری

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز ہو گیا۔

آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں 8 مخصوص نشستوں کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا، سیکرٹری الیکشن کمیشن پولنگ کے پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ماجد خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا، 5 خواتین، ایک ٹیکنوکریٹ، ایک علما و مشائخ اور ایک اوورسیز کشمیری کی نشست کے لیے پولنگ ہو رہی ہے۔

ایوان مکمل ہونے کے بعد نومنتخب ممبران اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

خیال رہے کہ پونچھ اور سدھنوتی میں انتخاب نہ ہونے کے باعث 7 ممبران کے بغیر حکومت سازی کا عمل سرانجام دیا جارہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے