امریکا نے تقریباً 47 برس بعد شام کو دہشت گردی کی فہرست سے نکال دیا

US removes Syria from terror list after nearly 47 years

امریکا نے تقریباً 47 برس بعد شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اسے ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے۔

اسعد حسن الشیبانی نے کہا کہ شام کا امریکی فہرست سے اخراج شامی عوام کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ شام کے لیے ایک نئے دور کی جانب قدم ہے۔ اس سے ملک کی عالمی سطح پر تنہائی کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت عالمی تنہائی کے اثرات ختم کرنے کے لیے کام جاری رکھے گی۔ان کے مطابق شام شفافیت پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ حکومت باہمی مفادات اور احترام کو بھی اہمیت دے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے