اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر اپنے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ نیتن یاہو نے یہ دعویٰ پیر کو اسرائیلی چینل 14 کو دیے گئے ٹیلی فونک انٹرویو میں کیا۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے یہ نہیں بتایا کہ ایران نے ان کے کس بیٹے کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے منصوبے کے وقت سے متعلق بھی کوئی معلومات نہیں دیں۔نیتن یاہو نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ مبینہ منصوبہ عملی کارروائی کے کتنے قریب پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ان کے ایک بیٹے کو نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق اسے قتل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
