بنگلادیش نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بنگلادیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ ڈھاکا نے اس معاہدے کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمایوں کبیر نے کہا کہ بنگلادیش نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلادیش ایک تسلیم شدہ ملک ہے۔ ان کے مطابق مسلم دنیا کے کئی شراکت دار اب بنگلادیشی قیادت کو اہمیت دے رہے ہیں۔ ہمایوں کبیر نے مزید کہا کہ مغربی ایشیا میں اسلامی ممالک کے درمیان کوئی سکیورٹی معاہدہ ہو تو بنگلادیش کا اس میں شامل ہونا غیر معمولی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈھاکا اس معاملے کو مثبت انداز میں دیکھ رہا ہے۔
