ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری پر اتفاق

ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے مسقط میں جاری اپنے بیان میں اس پیش رفت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد اس بحری راہداری کا اعلان کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔

بدر البوسعیدی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ آمدورفت بحال کرنے کے لیے عملی انتظامات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے ایک اہم بحری گزرگاہ ہے۔ یہاں آمدورفت میں رکاوٹ سے خطے کی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر ہوسکتی ہے۔ ایران اور عمان کے درمیان یہ اتفاق بحری آمدورفت کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے