اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگا۔ اجلاس میں غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اسرائیل کے اقدامات کے خلاف قرارداد بھی منظور کیے جانے کی توقع ہے۔
او آئی سی کے سینئر حکام کا اجلاس بدھ کو ہوا۔ اجلاس میں قرارداد کے مسودے کو حتمی شکل دی گئی۔پاکستان کی نمائندگی سینئر آفیشلز میٹنگ میں مستقل سفیر سید فواد شیر نے کی۔ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فلسطین کی صورتحال سمیت خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
او آئی سی کے نئے سیکریٹری جنرل کی نامزدگی کا فیصلہ بھی آج متوقع ہے۔اجلاس میں رکن ممالک باہمی مشاورت سے اس اہم معاملے پر پیش رفت کریں گے۔ نئے سیکریٹری جنرل کی نامزدگی تنظیم کے آئندہ اقدامات کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔
