قطری وزیراعظم آج تہران پہنچیں گے، کشیدگی میں کمی پر بات چیت متوقع

قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی آج تہران پہنچیں گے۔ وہ ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری نے دورے کی تفصیلات بتائی ہیں۔ ان کے مطابق ملاقاتوں میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر بات ہوگی۔ فریقین مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔

ماجد الانصاری کے مطابق شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی کا دورہ قطر کے مستقل مؤقف کا حصہ ہے۔قطر اختلافات کے حل کے لیے سفارتی راستے کی حمایت کرتا ہے۔ دوحہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے بھی سفارتی کوششوں پر زور دیتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے