عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمت نے دنیا بھر میں سونا مہنگا کر دیا،، لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا 20 ڈالر مہنگا ہوا،، ایک اونس سونے کی قیمت 2757 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گئی،،
ادھر پاکستان میں سونے کی قیمت میں رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مسلسل اضافہ ہوا،، ایک تولہ سونا 2000 روپے مہنگا ہوا،، سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے کی نئی بلندی پر پہنچ گیا،،
10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ ہوا،، 24 قیراط کا 10 گرام سونا 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے کا ہو گیا،، 22 قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 294 روپے پر آ گئی،،