سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدان نے کہا ہے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہیں،، پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں سعودی ہم منصب محمد الجدان سے ملاقات،، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقتصادی تعاون اور سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر کھل کر بات چیت کی،،
ملاقات میں سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری اقتصادی امور، گورنر اسٹیٹ بینک اور مالیاتی شعبے کے دیگر اہم عہدیدار بھی موجود تھے،، وزرات خزانہ کے بیان کے مطابق دونوں وزرا کے درمیان ملاقات میں مشترکہ سود مند معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے، دو طرفہ تجارت کو بڑھانے اور اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی وزیر نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اپنے تجربہ بیان کیا جبکہ دونوں فریقین نے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،،