بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کے سربراہ کی تقریر سے قبل نیویارک میں تنظیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ عالمی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق مظاہرین نے آر ایس ایس کے سربراہ کے پروگرام سے قبل احتجاج کیا۔ مظاہرین نے آر ایس ایس کی نظریاتی سرگرمیوں اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
مظاہرین کا الزام ہے کہ آر ایس ایس مسلمانوں، سکھوں، دلتوں اور عیسائیوں کے خلاف نفرت کو فروغ دیتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنظیم سے وابستہ بعض گروہوں پر اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہونے کے الزامات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
