ترکیہ کے ایئرو اسپیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملہ ہوا،، سرکاری ذرائع کے مطابق ہیڈکوارٹر کے باہر بم دھماکہ ہوا جس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی،،
تین دہشت گردوں نے حملہ کیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے،، ویڈیو میں خاتون حملہ آور کو بھی دیکھا جا سکتا ہے،، ترکیہ کے وزیر داخلہ نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز کے صدر دفتر کے باہر دھماکے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔
وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایکس پر لکھا کہ ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا، بدقسمتی سے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
انقرہ سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں واقع چھوٹے سے قصبے کہرامان کے مقام پر دھوئیں گہرے بادل اٹھتے اور خوفناک آگ دیکھی گئی۔ یہ دھماکا اسے وقت ہوا جب کہ استنبول میں دفاعی اور ایرو اسپیس سے متعلق بڑی تجارتی نمائش ہو رہی ہے، رواں ہفتے یوکرین کے اعلیٰ سفارت کار نے بھی اس کا دورہ کیا تھا۔
ٹی یو ایس اے ایس ترکیہ کی اہم ترین دفاعی اور ہوا بازی کمپنیوں میں سے ایک ہے، یہ دیگر ساز و سامان اور آلات علاوہ ملک کا پہلا قومی جنگی طیارہ کان بھی تیار کرتی ہے