وینزویلا کی عبوری صدر نے امریکا کے ساتھ تیل کے معاہدے کی توثیق کردی

وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے امریکا کے ساتھ طے پانے والے تیل کے معاہدے کی توثیق کردی ہے۔ انہوں نے معاہدے کو وینزویلا کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ معاہدہ ملکی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ڈیلسی روڈریگیز کے مطابق تیل کے معاہدے کے نتیجے میں وینزویلا میں 100 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے سے حکومت کو 209 ارب ڈالر سے زیادہ ٹیکس آمدن بھی حاصل ہوسکتی ہے۔

وینزویلا کی حکومت طویل عرصے سے ملک کی توانائی کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئے معاہدے کو اسی سلسلے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے