حزب اللہ نے حسن نصراللہ کے جانشین ہاشم صفی الدین کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کر دی،،
ہاشم صفی الدین کے حزب اللہ کا سربراہ بننے کا اعلان کرنا ابھی باقی تھا اور وہ قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کے ساتھ تنظیمی امور چلا رہے تھے،،
اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ 3 ہفتے قبل بیروت میں ایران کی حمایت یافتہ لبنانی گروپ حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کے دوران ان کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین شہید ہوگئے تھے،،
اسرائیل نے حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کو 27 ستمبر کی رات بیروت میں ایک حملے میں نشانہ بنایا تھا جس میں وہ بیٹی زینت نصراللہ سمیت شہید ہوگئے تھے