پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں بالآخر کئی دنوں بعد کفر ٹوٹ گیا،، ایک تولہ سونا 2300 روپے سستا ہو گیا،، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولا سونا 2 لاکھ 81 ہزار 300 روپے کا ہو گیا،، بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی،،
10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کمی آئی،، 24 قیراط کا دس گرام سونا 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،،
22 قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 294 روپے ہے