روس کے خودمختار علاقے تاتارستان میں برکس کا سربراہ اجلاس،، تنظیم کے رکن ممالک سمیت پاکستان اور 32 ممالک کے وفود شامل ہیں،،
قازن شہر میں منعقدہ اجلاس کا عنوان عالمی سطح پر مساویانہ ترقی اور سکیورٹی مضبوط بنانا قرار دیا گیا،، سربراہ اجلاس کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان انتہائی اہم رازدارانہ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں سربراہ ترجمان کے ذریعے کسی اہم نقطے پر بات چیت کر رہے ہیں،،