بھارت پاکستان دشمنی میں عالمی سطح پر مزید کھل کر سامنے آ گیا،، ترکیہ کے پاکستان کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں،، اس لئے ترکیہ کو برکس کی رکنیت نہیں دی جا سکتی،،
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس میں برکس کے سربراہ اجلاس میں نئے رکن ممالک کی شمولیت کے لئے ووٹنگ میں ترکیہ کی مخالفت کر دی،، مودی کا موقف تھا کہ چونکہ ترکیہ پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے لہذا کسی صورت ترکیہ کی برکس میں شمولیت مناسب نہیں،،
ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور پاکستان سمیت کئی ممالک نے برازیل رشیا انڈیا چائنا ساؤتھ افریقہ (BRICS) تنظیم کی رکنیت کے لئے ایک سال پہلے درخواستیں دی تھیں،،
ترک صدر رجب طیب ایردوان اس وقت روس کے خودمختار علاقے تاتارستان میں برکس سربراہ اجلاس میں شریک ہیں،،
یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھی اجلاس میں شرکت کےلئے روس میں موجود ہیں،،