امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنگ کاؤ کو نیول سیکرٹری کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کیا۔ ٹرمپ نے امریکی سینیٹ سے ہنگ کاؤ کی نامزدگی کی جلد منظوری دینے کا مطالبہ کیا۔
صدر ٹرمپ نے ہنگ کاؤ کو جنگی تجربہ رکھنے والا فوجی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کو نامزدگی کی جلد از جلد توثیق کرنی چاہیے۔ ٹرمپ کے مطابق ہنگ کاؤ نے گزشتہ چار ماہ میں شاندار کام کیا ہے۔ انہوں نے ہنگ کاؤ کو ایک حقیقی جنگجو بھی قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایسے محب وطن افراد امریکی بحریہ اور میرین کور کی قیادت کے لیے موزوں ہیں۔
ہنگ کاؤ نے نامزدگی پر ردعمل بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ اور میرین کور کے اہلکاروں کی قیادت ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہوگی۔ انہوں نے بحری جہازوں کی تعمیر کا عمل تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہنگ کاؤ نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
