وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت تجارت میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس میں ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم خود بورڈ کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت تجارت میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ بورڈ تجارت کی مکمل سپلائی چین میں بہتری، سرحد پار تجارت کے نان ٹیرف امور اور تجارت کے فروغ کیلئے روڈ میپ و مانیٹرنگ حکمت عملی ترتیب دے گا۔

وزیراعظم خود ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کی صدارت کریں گے، مجوزہ بورڈ تجارت کی مکمل سپلائی چین میں بہتری اور سرحد پار تجارت سے متعلق تمام نان ٹیرف امور پر فیصلے کرے گا۔

بورڈ تجارت کے فروغ کیلئے روڈ میپ، ٹریڈ فسیلیٹیشن انڈیکس اور مانیٹرنگ کے حوالے سے حکمت عملی بھی ترتیب دے گا۔وزیراعظم نے بندرگاہوں کی استعداد کار میں بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام اور اس مقصد کیلئے ورکنگ گروپس بنانے کی ہدایت کی۔

ورکنگ گروپس بندرگاہوں کی استعداد بہتر بنانے، متعلقہ محکموں میں ہم آہنگی، ریگولیٹری فریم ورک کی تعمیل اور پری ارائیول کلیئرنس سمیت مختلف امور پر کام کریں گے۔

وزیراعظم نے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کیلئے بندرگاہوں پر مال کی ترسیل، کلیئرنس اور دیگر امور آسان بنانے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے