دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت میں صرف ایک دن میں 33 ارب 50 کروڑ ڈالر کا غیر معمولی اضافہ ہوا،، پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 920 ہزار ارب روپے بنتی ہے،،
الیکٹرک کاریں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا، سماجی رابطے کی ایپ ایکس اور اسپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک نے ایک دن میں اتنی دولت کمائی جتنی کسی بھی ملک کی مجموعی قومی دولت بھی نہیں ہوتی،،
ایلون مسک کی دولت میں اضافہ ٹیسلا کے شیئر میں صرف ایک دن میں 22 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہے،،
ایلون مسک اب 270 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں،، اس فہرست میں دوسرا نمبر ایمیزون کے مالک چیف بیزوز کا ہے جن کی دولت کا تخمینہ 209 ارب ڈالر لگایا گیا ہے،،
فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ جیسی سماجی رابطے کی ویب سائٹس کی مشترکہ کمپنی میٹا کے مالک مارک زکربرگ 201 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں